Dure-Mansoor - Al-An'aam : 142
وَ مِنَ الْاَنْعَامِ حَمُوْلَةً وَّ فَرْشًا١ؕ كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِ١ؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ
وَ : اور مِنَ : سے الْاَنْعَامِ : چوپائے حَمُوْلَةً : بار بردار (بڑے بڑے) وَّفَرْشًا : چھوٹے قد کے / زمین سے لگے ہوئے كُلُوْا : کھاؤ مِمَّا : اس سے جو رَزَقَكُمُ : دیا تمہیں اللّٰهُ : اللہ وَلَا تَتَّبِعُوْا : اور نہ پیروی کرو خُطُوٰتِ : قدم (جمع) الشَّيْطٰنِ : شیطان اِنَّهٗ : بیشک وہ لَكُمْ : تمہارا عَدُوٌّ : دشمن مُّبِيْنٌ : کھلا
اور اس نے جو پاؤں میں سے ایسے جانور پیدا فرمائے جو بوجھ اٹھانے والے ہیں، اور ایسے جانور بھی جو زمین سے لگے ہوئے ہیں۔ اللہ نے جو تمہیں عطا فرمایا اس میں سے کھاؤ، شیطان کے قدموں کا اتباع نہ کرو، بیشک وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے۔
(1) امام فریابی، عبد بن حمید، ابو عبید، ابن منذر، ابن ابی حاتم، ابو الشیخ، طبرانی اور حاکم نے (اور حاکم نے تصحیح بھی کی ہے) ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ حمولہ وہ جانور ہے جن پر بوجھ لادا جاتا ہے۔ متلا اونٹ وغیرہ اور فرش سے مراد وہ چھوٹے اونٹ میں جن پر بوجھ نہیں اٹھایا جاتا۔ (2) امام عبد بن حمید، ابن ابی حاتم اور ابو الشیخ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ حمولہ سے مراد ہے بڑا اونٹ اور فرش سے مراد ہے چھوٹے اونٹ۔ (3) امام ابو الشیخ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے لفظ آیت ومن الانعام حمولۃ وفرشا کے بارے میں فرمایا کہ اس سے مراد خالص اونٹ ہیں۔ اور حمولہ سے مراد مادہ اونٹ ہیں جن پر بوجھ اٹھایا جاتا ہے۔ اور فرش سے مراد وہ جانور ہیں جن کو کھایا جاتا ہے۔ (4) امام طستی نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ازرق (رح) نے ابن عباس ؓ سے پوچھا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس قول لفظ آیت حمولۃ وفرشا کے بارے میں بتائیے۔ تو انہوں نے فرمایا لفظ آیت فرشا سے مراد چوپاؤں میں سے چھوٹے بچے کیا عرب کے لوگ اس معنی کو جانتے ہیں فرمایا ہاں۔ کیا تو نے امیہ بن ابی صلت کو نہیں سنا وہ کہتا ہے : لیتنی کنت قبل ما قدر آنی فی قلال الجبال ادعی الحمولا ترجمہ : اس سے پہلے کہ وہ مجھے دیکھتا کاش میں پہاڑوں کی چوٹیوں میں اونٹ چرا رہا ہوتا۔ (5) امام ابن جریر، ابن منذر اور ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ لفظ آیت حمولۃ سے مراد ہے اونٹ، گھوڑا، خچر اور گدھا اور ہر وہ چیز جس پر بوجھ لادا جاتا ہے اور لفظ آیت فرشا سے مراد ہے بھیڑ بکریاں۔ (6) امام عبد بن حمید نے ابو العالیہ (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے لفظ آیت حمولۃ وفرشا کے بارے میں فرمایا کہ لفظ آیت حمولۃ سے اونٹ اور گائے مراد ہے اور لفظ آیت فرشا سے مراد بھیڑیں اور بکریاں ہیں۔ آٹھ قسم کے جوڑے
Top