Dure-Mansoor - An-Nisaa : 136
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ الْكِتٰبِ الَّذِیْ نَزَّلَ عَلٰى رَسُوْلِهٖ وَ الْكِتٰبِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ١ؕ وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِاللّٰهِ وَ مَلٰٓئِكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِیْدًا
يٰٓاَيُّھَا : اے الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا : جو لوگ ایمان لائے (ایمان والو) اٰمِنُوْا : ایمان لاؤ بِاللّٰهِ : اللہ پر وَرَسُوْلِهٖ : اور اس کا رسول وَالْكِتٰبِ : اور کتاب الَّذِيْ نَزَّلَ : جو اس نے نازل کی عَلٰي رَسُوْلِهٖ : اپنے رسول پر وَالْكِتٰبِ : اور کتاب الَّذِيْٓ اَنْزَلَ : جو اس نے نازل کی مِنْ قَبْلُ : اس سے قبل وَمَنْ : اور جو يَّكْفُرْ : انکار کرے بِاللّٰهِ : اللہ کا وَمَلٰٓئِكَتِهٖ : اور اس کے فرشتوں وَكُتُبِهٖ : اور اس کی کتابوں وَرُسُلِهٖ : اسکے رسولوں وَالْيَوْمِ : اور روز الْاٰخِرِ : آخرت فَقَدْ ضَلَّ : تو وہ بھٹک گیا ضَلٰلًۢا : گمراہی بَعِيْدًا : دور
اے ایمان والو ! ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسولوں پر اور اس کی کتاب پر جو اس نے اپنے رسول پر نازل فرمائی اور ان کتابوں پر جو اس سے پہلے نازل فرمائیں۔ اور جو شخص منکر ہو اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کی کتابوں کا اور اس کے رسولوں کا اور آخرت کے دن کا تو وہ گمراہ ہو کر دور کی گمراہی میں جا پڑا
(1) ثعلبی نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ عبد اللہ بن سلام اسد اور اسید کعب کے بیٹے ثعلبہ بن قیس اور سلام عبد اللہ بن سلام کے بھانجے اور سلمہ بھتیجے اور یامین بن یامین رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ ! ہم آپ پر اور آپ کی کتاب پر موسیٰ پر توراۃ پر اور عزیر پر ایمان لے آئے اور ہم انکار کرتے رہے ان کے علاوہ کتابوں کا اور رسولوں کا رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بلکہ تم ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول محمد ﷺ پر اور اس کی کتاب قرآن پر اور ہر کتاب پر جو اس سے پہلے تھی انہوں نے کہا ہم ایسا تو نہیں کرتے اس پر یہ آیت ” یایھا الذین امنوا امنوا باللہ ورسولہ والکتب الذی نزل علی رسولہ والکتب الذی انزل من قبل “ تو سب پر سب ایمان لے آئے۔ (2) ابن المنذر نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ لفظ آیت ” یایھا الذین امنوا امنوا بالہ ورسولہ “ یعنی یہ اہل کتاب سے فرمایا اللہ تعالیٰ نے ان سے پکا وعدہ لیا تھا تورات اور انجیل میں اور ان سے اقرار کرایا تھا کہ وہ محمد ﷺ پر ایمان لائیں گے۔ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو بھیجا ان کو بلایا کہ وہ لوگ محمد ﷺ پر ایمان لائیں اور قرآن حکیم پر بھی اور ان کو یاد دلایا جو ان سے پکا وعدہ لیا گیا تھا پس بعض ان میں سے وہ تھے جنہوں نے نبی ﷺ کی تصدیق کی اور اس کی تابعداری کی اور بعض ان میں سے وہ تھے کہ جنہوں نے انکار کردیا۔
Top