Dure-Mansoor - Al-Furqaan : 56
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا
وَمَآ : اور نہیں اَرْسَلْنٰكَ : بھیجا ہم نے آپ کو اِلَّا مُبَشِّرًا : مگر خوشخبری دینے والا وَّنَذِيْرًا : اور ڈرانے والا
اور ہم نے آپ کو صرف خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے
1۔ عبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ” وما ارسلنک الا مبشرا ونذیرا “ سے مراد ہے کہ خوشخبری دینے والا جنت کی اور ڈرانے والا آگ سے۔ آیت ” الا من شاء ان یتخذ الی ربہ سبیلا “ یعنی اس کی اطاعت کے ساتھ جو چاہ اپنے رب کا راستہ اپنالے۔ 2۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ” قل ما اسئلکم علیہ من اجر “ سے مراد ہے اے محمد ﷺ ان کو فرمادیجئے کہ میں تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا اس دعوت پر کہ جس کی طرف میں تم کو بلاتا ہوں یعنی دنیا کے مالوں میں سے کسی مال کا مطالبہ نہیں کرتا۔
Top