Dure-Mansoor - Al-An'aam : 130
یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اَلَمْ یَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَقُصُّوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِیْ وَ یُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا١ؕ قَالُوْا شَهِدْنَا عَلٰۤى اَنْفُسِنَا وَ غَرَّتْهُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا وَ شَهِدُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ اَنَّهُمْ كَانُوْا كٰفِرِیْنَ
يٰمَعْشَرَ : اے گروہ الْجِنِّ : جنات وَالْاِنْسِ : اور انسان اَلَمْ يَاْتِكُمْ : کیا نہیں آئے تمہارے پاس رُسُلٌ : رسول (جمع) مِّنْكُمْ : تم میں سے يَقُصُّوْنَ : سناتے تھے (بیان کرتے تھے) عَلَيْكُمْ : تم پر اٰيٰتِيْ : میرے احکام وَيُنْذِرُوْنَكُمْ : اور تمہیں ڈراتے تھے لِقَآءَ : ملاقات (دیکھنا) يَوْمِكُمْ : تمہارا دن ھٰذَا : اس قَالُوْا شَهِدْنَا : وہ کہیں گے ہم گواہی دیتے ہیں عَلٰٓي : پر (خلاف) اَنْفُسِنَا : اپنی جانیں وَغَرَّتْهُمُ : اور انہیں دھوکہ میں ڈالدیا الْحَيٰوةُ : زندگی الدُّنْيَا : دنیا وَشَهِدُوْا : اور انہوں نے گواہی دی عَلٰٓي : پر (خلاف) اَنْفُسِهِمْ : اپنی جانیں (اپنے) اَنَّهُمْ : کہ وہ كَانُوْا كٰفِرِيْنَ : کفر کرنے والے تھے
آپ ان سے پوچھئے وہ کون ہے جو تم کو جنگل اور دریا کی تاریکیوں سے بچا لاتا ہے جس کو تم گڑگڑا کر اور چپکے چپکی پکارا کرتے ہو اگر وہ ہم کو اس بلا سے نجات دیدے تو ہم ضرور شکر گزاروں میں سے ہوجائیں گے۔
-63 اے پیغمبر آپ ان سے پوچھئے بھلا وہ کون ہے جو تم کو خشکی اور تری کی تاریکیوں سے بچا کر نکال لاتا ہے جس کو تم انتہائی گڑ گڑا کر کبھی پکارتے ہو اور کبھی چپکے چپکے پکار کر یوں کہا کرتے ہو کہ اگر اللہ تعالیٰ ہم کو اس بلا سے نجات دیدے تو ہم یقینا اس کے شکر گزار بندوں میں سے ہوجائیں گے اور آئندہ ہمیشہ اس کا حق مانیں گے یعنی کبھی جنگل میں تاریک آندھی آگئی یا سمندر کے طوفان میں گھر گئے تو اس وقت گڑ گڑا کر دعائیں کرتے ہو تو اس مصیبت سے تم کو کون نجات دیتا ہے۔
Top