Surah Introduction

بصیرتِ قرآن

Baseerat-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 60

  1. وَ هُوَ الَّذِیْ یَتَوَفّٰىكُمْ بِالَّیْلِ وَ یَعْلَمُ مَا جَرَحْتُمْ بِالنَّهَارِ ثُمَّ یَبْعَثُكُمْ فِیْهِ لِیُقْضٰۤى اَجَلٌ مُّسَمًّى١ۚ ثُمَّ اِلَیْهِ مَرْجِعُكُمْ ثُمَّ یُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿60﴾

    1. وَهُوَاور وہ
    2. الَّذِيْجو کہ
    3. يَتَوَفّٰىكُمْقبض کرلیتا ہے تمہاری (روح)
    4. بِالَّيْلِرات میں
    5. وَيَعْلَمُاور جانتا ہے
    6. مَا جَرَحْتُمْجو تم کما چکے ہو
    7. بِالنَّهَارِدن میں
    8. ثُمَّپھر
    9. يَبْعَثُكُمْتمہیں اٹھاتا ہے
    10. فِيْهِاس میں
    11. لِيُقْضٰٓىتاکہ پوری ہو
    12. اَجَلٌمدت
    13. مُّسَمًّىمقررہ
    14. ثُمَّپھر
    15. اِلَيْهِاس کی طرف
    16. مَرْجِعُكُمْتمہارا لوٹنا
    17. ثُمَّپھر
    18. يُنَبِّئُكُمْتمہیں جتا دے گا
    19. بِمَاجو
    20. كُنْتُمْتم کرتے تھے
    21. تَعْمَلُوْنَتم کرتے تھے
Translation · Baseerat-e-Quran
اور وہ اللہ ہی تو ہے جو تمہیں رات کو سلا دیتا ہے اور جو کچھ تم نے دن بھر میں کیا ہے اسے وہ جانتا ہے پھر وہ تمہیں دن میں جگا دیتا ہے تاکہ تمہاری زندگی کی مقرر ہ مدت پوری ہوجائے ۔ پھر تمہیں اسی کی طرف واپس جانا ہے پھر وہ تمہیں بتا دیے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔
Tafseer · Baseerat-e-Quran
لغات القرآن : آیت نمبر 60 : یتوفی ( وہ لے لیتا ہے۔ وہ وفات دیتا ہے) ‘ جرحتم ( تم نے عمل کیا) ‘ لیقضی (تاکہ فیصلہ کردیا جائے) ۔ تشریح : آیت نمبر 60 : جاگ اور نیند ‘ کام اور آرام ‘ دن اور رات ‘ زندگی اور موت کا ایک سلسلہ ہے جو ہر انسان کے ساتھ لگا ہوا ہے تاکہ انسان ان تبدیلیوں اور انقلابات سے عبرت حاصل کرسکے۔ وہ لوگ جو آئندہ زندگی پر یقین نہیں کرتے وہ اس پر غور کریں کہ کس طرح نیند انہیں ہر روز آدبوچتی ہے۔ وہ نیند پر قابو نہیں پا سکتے۔ اسی طرح موت ان پر قابو پا لے گی۔ اور وہ موت پر قابو نہیں پا سکیں گے۔ کس طرح وہ ہر نیند کے بعد جاگ اٹھتے ہیں۔ اسی طرح وہ موت کی نیند کے بعد بھی جاگ اٹھیں گے اور حساب و کتاب کے لئے اللہ کے سامنے پیش کردیئے جائیں گے۔ اور قیامت کے دن جب دوسرا صور پھونکا جائے گا ‘ سارے مردے اپنی اپنی قبروں سے نکل پڑیں گے۔ پہلا جملہ جو وہ کہیں گے یہی ہوگا ” ہمیں کس نے نیند سے جگا دیا “۔