بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 157
وَّ قَوْلِهِمْ اِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِیْحَ عِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ رَسُوْلَ اللّٰهِ١ۚ وَ مَا قَتَلُوْهُ وَ مَا صَلَبُوْهُ وَ لٰكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ١ؕ وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اخْتَلَفُوْا فِیْهِ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ١ؕ مَا لَهُمْ بِهٖ مِنْ عِلْمٍ اِلَّا اتِّبَاعَ الظَّنِّ١ۚ وَ مَا قَتَلُوْهُ یَقِیْنًۢاۙ﴿157﴾
- وَّقَوْلِهِمْاور ان کا کہنا
- اِنَّاہم
- قَتَلْنَاہم نے قتل کیا
- الْمَسِيْحَمسیح
- عِيْسَىعیسیٰ
- ابْنَ مَرْيَمَابن مریم
- رَسُوْلَرسول
- اللّٰهِاللہ
- وَمَا قَتَلُوْهُاور نہیں قتل کیا اس کو
- وَمَا صَلَبُوْهُاور نہیں سولی دی اس کو
- وَلٰكِنْاور بلکہ
- شُبِّهَصورت بنادی گئی
- لَهُمْان کے لیے
- وَاِنَّاور بیشک
- الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوْاجو لوگ اختلاف کرتے ہیں
- فِيْهِاس میں
- لَفِيْ شَكٍّالبتہ شک میں
- مِّنْهُاس سے
- مَا لَهُمْنہیں ان کو
- بِهٖاس کا
- مِنْ عِلْمٍکوئی علم
- اِلَّامگر
- اتِّبَاعَپیروی
- الظَّنِّاٹکل
- وَاور
- مَا قَتَلُوْهُاس کو قتل نہیں کیا
- يَقِيْنًۢایقیناً
Translation · Baseerat-e-Quran
چونکہ وہ کہا کرتے تھے کہ ہم نے مسیح عیسیٰ ابن مریم رسول اللہ کو قتل کردیا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ نہ انہوں نے ان کو قتل کیا اور نہ ان کو صلیب پر چڑھایا بلکہ ان کے اندر اختلاف ہوگیا اور وہ معاملہ ان کے لئے مشکوک بنا دیا گیا اور بلاشبہ جن لوگوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا ہے وہ بھی درحقیقت شک میں مبتلا ہیں واقعہ کیا ہوا انہیں کچھ معلوم نہیں البتہ انہوں نے ایک فسانہ دل سے گھڑ لیا۔ انہوں نے یقیناً حضرت عیسیٰ کو قتل نہیں کیا۔