بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 115
وَ مَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُ الْهُدٰى وَ یَتَّبِعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّهٖ مَا تَوَلّٰى وَ نُصْلِهٖ جَهَنَّمَ١ؕ وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا۠ع﴿115﴾
- وَمَنْاور جو
- يُّشَاقِقِمخالفت کرے
- الرَّسُوْلَرسول
- مِنْۢ بَعْدِاس کے بعد
- مَاجب
- تَبَيَّنَظاہر ہوچکی
- لَهُاس کے لیے
- الْهُدٰىہدایت
- وَاور
- يَتَّبِعْچلے
- غَيْرَخلاف
- سَبِيْلِ الْمُؤْمِنِيْنَمومنوں کا راستہ
- نُوَلِّهٖہم حوالہ کردیں گے
- مَا تَوَلّٰىجو اس نے اختیار کیا
- وَنُصْلِهٖاور ہم اسے داخل کرینگے
- جَهَنَّمَجہنم
- وَسَآءَتْبری جگہ
- مَصِيْرًاپہنچے (پلٹنے) کی جگہ
Translation · Baseerat-e-Quran
اور جس کسی کے سامنے ہدایت کی راہ روشن ہوچکی اس کے باوجود رسول ﷺ کی مخالفت میں لگا رہے اور مسلمانوں کے راستے کے سوا کسی اور راستے پر چلے تو ہم اس کو اسی طرح چلائیں گے۔ جدھر وہ خود مڑ گیا اور اسے دوزخ میں ڈال دیں گے ۔ اور وہ رہنے کی بدترین جگہ ہے۔