Tafseer-e-Baghwi - As-Saff : 3
كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللّٰهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُوْنَ
كَبُرَ مَقْتًا : بڑا ہے بغض میں۔ ناراضگی میں عِنْدَ اللّٰهِ : اللہ کے ہاں اَنْ تَقُوْلُوْا : کہ تم کہو مَا لَا : وہ جو نہیں تَفْعَلُوْنَ : تم کرتے
مومنو ! تم ایسی باتیں کیوں کہا کرتے ہو جو کیا نہیں کرتے
2 ۔ اور محمد بن کعب (رح) فرماتے ہیں جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول ﷺ کو شہداء بدر کے ثواب کی خبر دی تو صحابہ کرام ؓ نے کہا اگر ہماری اس کے بعد کوئی لڑائی ہوئی تو ہم اس میں اپنی کوشش کریں گے۔ پھر وہ احد کے دن بھاگے تو اس آیت کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے ان کو عار دلائی۔ قتادہ اور ضحاک رحمہما اللہ فرماتے ہیں یہ قتال کی شان کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ کوئی آدمی کہتا تھا میں نے قتل کیا ہے حالانکہ اس نے قتل نہیں کیا ہوتا تھا اور کہتا میں نے نیزہ مارا حالانکہ نیزہ نہیں مارا ہوتا تھا اور میں نے تلوار ماری حالانکہ اس نے تلوار نہیں ماری ہوتی تھی۔ تو یہ آیت نازل ہوئی۔ ابن زید (رح) نے کہا ہے کہ منافقین کے بارے میں نازل ہوئی ہے ، وہ مومنین کی مدد کا وعدہ کرتے تھے حالانکہ وہ جھوٹے تھے۔
Top