Tafseer-e-Baghwi - As-Saff : 2
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لِمَ تَقُوْلُوْنَ مَا لَا تَفْعَلُوْنَ
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : اے لوگو جو ایمان لائے ہو لِمَ تَقُوْلُوْنَ : کیوں تم کہتے ہو مَا لَا : وہ جو نہیں تَفْعَلُوْنَ : تم کرتے
جو چیز آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے سب خدا کی تسبیح کرتی ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے۔
1 ۔” سبح للہ مافی السماوات ومافی الارض وھو العزیز الحکیم۔ (2) یایھا الذین امنوا لم تقولون مالا تفعلون “ مفسر ین رحمہم اللہ فرماتے ہیں مومنین نے کا اگر ہمیں معلوم ہوجائے کہ اعمال میں سے کون سا اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے تو ہم وہ کرتے اور اس میں اپنے مال وجان کو خرچ کرتے تو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ” ان اللہ یحب الذین یقاتلون فی سبیلہ صفا “ تو ان کو اس کے ذریعے احد کے دن آزمایا گیا تو وہ پیٹھ دکھا گئے تو اللہ تعالیٰ نے اتارا ” لم تقولون مالا تفعلون “۔
Top