Tafseer-e-Baghwi - Al-Waaqia : 23
كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ
كَاَمْثَالِ : جیسے مثلا اللُّؤْلُہ : موتی الْمَكْنُوْنِ : چھپے ہوئے
اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں
حورعین کی تفسیر 22 ۔” وحورعین “ ابوجعفر، حمزہ، کسائی نے راء اور نون کے کسر ہ کے ساتھ پڑھا ہے۔ یعنی و بحورعین اس کو اللہ تعالیٰ کے قول باکواب واباریق وفاکھۃ ولحم طیر “ کے اعراب میں تابع کردیا ہے۔ اگرچہ معنی میں مختلف ہیں۔ جیسا کہ شاعر کا قول ہے ” جب گانے والیاں ایک دن ظاہر ہوئیں، انہوں نے اپنی آبرو اور آنکھوں کو لمبا اور باریک کیا “۔ حالانکہ آنکھ کو لمبا اور باریک نہیں کیا جاتا آنکھ میں تو سرمہ ڈالا جاتا ہے اور اس مثل کلام میں بہت زیادہ ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کا معنی یہ ہے کہ ان کا میوئوں اور پرندوں کے گوشت اور حورعین کے ذریعے اکرام کیا جائے گا اور باقی حضرات نے رفع کے ساتھ پڑھا ہے یعنی ان پر حورعین چکر لگائیں گی اور اخفش فرماتے ہیں اور اس کو رفع دیا گیا ہے اس معنی پر کہ ” لھم “ حورعین اور حورعین کی تفسیر میں آیا ہے کہ سفید موتی آنکھوں والی ہوں گی۔
Top