Tafseer-e-Baghwi - Al-Furqaan : 57
قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ اِلَّا مَنْ شَآءَ اَنْ یَّتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا
قُلْ : فرما دیں مَآ اَسْئَلُكُمْ : نہیں مانگتا تم سے عَلَيْهِ : اس پر مِنْ : کوئی اَجْرٍ : کوئی اجر اِلَّا : مگر مَنْ شَآءَ : جو چاہے اَنْ يَّتَّخِذَ : کہ اختیار کرلے اِلٰى رَبِّهٖ : اپنے رب تک سَبِيْلًا : راستہ
کہہ دو کہ میں تم سے اس (کام) کی اجرت نہیں مانگتا ہاں جو شخص چاہے اپنے پروردگار کی طرف (جانے کا) راستہ اختیار کرے
57۔ قل مااسئلکم علیہ، وحی کی تبلیغ میں، من اجر ، کوئی ایسامعاوضہ نہیں مانگتا جو تم کو میرے اتباع سے روکے اور تم اس کو اپنے اوپر تاوان سمجھو۔ الا من شاء ان یتخذ الی ربہ سبیلا، یہ استثناء منقطع ہے۔ یعنی جو شخص اپنامال راہ خدا میں اللہ کے قرب کے پہنچنے کے لیے خرچ کرتا ہے وہ ایسا کرے میں اپنے لیے کچھ طلب نہیں کرتا، مطلب یہ کہ میں اپنے لیے تو کچھ مانگتا نہیں ہاں اس بات سے نہیں روکتا، کہ راہ خدا میں کوئی اپنامال صرف کرے اور اللہ کی خوشنودی کا طلب گار ہو اور اس کا راستہ اختیار کرے۔
Top