Tadabbur-e-Quran - Al-Furqaan : 57
قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ اِلَّا مَنْ شَآءَ اَنْ یَّتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا
قُلْ : فرما دیں مَآ اَسْئَلُكُمْ : نہیں مانگتا تم سے عَلَيْهِ : اس پر مِنْ : کوئی اَجْرٍ : کوئی اجر اِلَّا : مگر مَنْ شَآءَ : جو چاہے اَنْ يَّتَّخِذَ : کہ اختیار کرلے اِلٰى رَبِّهٖ : اپنے رب تک سَبِيْلًا : راستہ
تم کہہ دو کہ میں تم سے اس کا کوئی صلہ نہیں مانگ رہا ہوں۔ بس یہ ہے کہ جس کا جی چاہے وہ اپن رب تک پہنچانے والی راہ اختیار کرے
یعنی ان کو صاف صاف سنا دو کہ میں اس دعوت کا کوئی صلہ تو تم سے مانگ نہیں رہا تھا کہ تمہارے رد و قبول کا مجھ پر کوئی اثر پڑے۔ میں نے تمہارے رب کا پیغام تمہیں پہنچایا ہے اور مدعا صرف یہ ہے کہ جو اپنے رب کی راہ اختیار کرنا چاہئے وہ اس کو اختیار کرے اگر اس کو اختیار کرو گے تو اس کا نفع تمہی کو ہوگا اگر نہ اختیار کرو گے تو اس کا خیاپزہ تمہی بھگتو گے۔ اس سے مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ یہی مضمون سورة سبا میں یوں بیان ہوا ہے۔ قل ماسالتکم من اجرفھو لکم، ان اجری الا علی اللہ 47
Top