Jawahir-ul-Quran - Al-An'aam : 90
قَالَ اَرَءَیْتَكَ هٰذَا الَّذِیْ كَرَّمْتَ عَلَیَّ١٘ لَئِنْ اَخَّرْتَنِ اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ لَاَحْتَنِكَنَّ ذُرِّیَّتَهٗۤ اِلَّا قَلِیْلًا
قَالَ : اس نے کہا اَرَءَيْتَكَ : بھلا تو دیکھ هٰذَا : یہ الَّذِيْ : وہ جسے كَرَّمْتَ : تونے عزت دی عَلَيَّ : مجھ پر لَئِنْ : البتہ اگر اَخَّرْتَنِ : تو مجھے ڈھیل دے اِلٰى : تک يَوْمِ الْقِيٰمَةِ : روز قیامت لَاَحْتَنِكَنَّ : جڑ سے اکھاڑ دوں گا ضرور ذُرِّيَّتَهٗٓ : اس کی اولاد اِلَّا : سوائے قَلِيْلًا : چند ایک
یہ وہ لوگ تھے جن کو ہدایت کی اللہ نے94 سو تو چل ان کے طریقہ پر تو کہہ دے کہ میں نہیں مانگتا تم سے اس پر کچھ مزدوری یہ تو محض نصیحت ہے جہان کے لوگوں کو
94 ھُدیٰ کے بعد ھُمْ عائد محذوف ہے اور اُولئکَ سے مذکور الصدر تمام انبیاء (علیہم السلام) مراد ہیں۔ یعنی یہ تمام انبیاء (علیہم السلام) صرف ایک اللہ ہی کو متصرف و کارساز مانتے تھے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے تھے اس لیے آپ بھی مسئلہ توحید میں ان کے نقش قدم پر چلیں۔ اس سے مراد صرف ایمان و توحید اور اصول دین ہیں تمام احکام وشرائع مراد نہیں کیونکہ شرائع تمام انبیاء (علیہم السلام) کی مختلف رہی ہیں والمراد بھدٰھم طریقتھم فی الایمان باللہ و توحیدہ و اصول الدین دون الشرائع فہی مختلفہ (مدارک ج 2 ص 17) ۔
Top