Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 52
اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا١ؕ قَالَ اِنَّا مِنْكُمْ وَ جِلُوْنَ
اِذْ : جب دَخَلُوْا : وہ داخل ہوئے ( آئے) عَلَيْهِ : اس پر (پاس) فَقَالُوْا : تو انہوں نے کہا سَلٰمًا : سلام قَالَ : اس نے کہا اِنَّا : بیشک ہم مِنْكُمْ : تم سے وَجِلُوْنَ : ڈرنے والے (ڈرتے) ہیں
جب وہ ابر اہیم کے پاس آئے تو سلام کہا (انہوں نے) کہا ہمیں تو تم سے ڈر لگتا ہے۔
(52) اذ دخلوا علیہ فقالو ا سلاما قال “ ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا ” انا منکم وجلون “ ہم تم سے خوف زدہ ہیں کیونکہ ہماری طرف سے پیش کیا گیا کھانے سے تم نے انکار کردیا تھا۔
Top