Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 51
وَ نَبِّئْهُمْ عَنْ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَۘ
وَنَبِّئْهُمْ : اور انہیں خبر دو (سنا دو ) عَنْ : سے۔ کا ضَيْفِ : مہمان اِبْرٰهِيْمَ : ابراہیم
اور ان کو ابراہیم کے مہمانوں کا احوال سنا دو ۔
تفسیر (51)” ونبھم عن ضیف ابراہیم “ ان کے مہمانوں کی اطلاع دے دو ۔ (ضیف) کا اطلاق واحد، جمع، تثنیہ، مذکر، مونث سب پر ہوتا ہے۔ اس سے مراد وہ ملائکہ ہیں جو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی اولاد کی بشارت دینے اور قوم لوط کو ہلاک کرنے کے لیے بھیجے گئے۔
Top