Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 25
وَ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَحْشُرُهُمْ١ؕ اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ۠   ۧ
وَاِنَّ : اور بیشک رَبَّكَ : تیرا رب هُوَ : وہ يَحْشُرُهُمْ : انہیں جمع کرے گا اِنَّهٗ : بیشک وہ حَكِيْمٌ : حکمت والا عَلِيْمٌ : علم والا
اور تمہارا پروردگار (قیامت کے دن) ان سب کو جمع کرے گا وہ بڑا دانا (اور) خبردار ہے۔
25۔” وان ربک ھو یحشرھم انہ حکیم علیم “ ان سب کو جمع کر دے گا جو اس کے علم میں ہیں ۔ بعض نے کہا کہ تمام اشیاء کا مالک ہے۔ و ہ اولین و آخرین سب کو جمع کر دے گا ۔ حضرت جابر ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص جس چیز پر مرے گا اللہ اسی چیز پر اس کو اٹھائے گا ۔
Top