Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 23
وَ اِنَّا لَنَحْنُ نُحْیٖ وَ نُمِیْتُ وَ نَحْنُ الْوٰرِثُوْنَ
وَاِنَّا : اور بیشک ہم لَنَحْنُ : البتہ ہم نُحْيٖ : زندگی دیتے ہیں وَنُمِيْتُ : اور ہم مارتے ہیں وَنَحْنُ : اور ہم الْوٰرِثُوْنَ : وارث (جمع)
اور ہم ہی حیات بخشتے اور ہم ہی موت دیتے ہیں۔ اور ہم ہی سب کے وارث (مالک) ہیں۔
تفسیر 23۔” وانا لنحن نحی و نمیت و نحن الوارثون “ تمام مخلوقات کو ہم موت دیں گے اللہ کے سوا کوئی بھی زندہ نہیں رہے گا ۔ وارث سے مراد اللہ تعالیٰ کی صفات ہیں ۔ بعض نے کہا کہ مخلوقات کے فنا کے بعد باقی رہنے والی ذاتی اور بعض نے کہا کہ اس کا معنی یہ ہے کہ تمام مخلوقات کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
Top