Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 16
وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ زَیَّنّٰهَا لِلنّٰظِرِیْنَۙ
وَلَقَدْ جَعَلْنَا : اور یقیناً ہم نے بنائے فِي : میں السَّمَآءِ : آسمان بُرُوْجًا : برج (جمع) وَّزَيَّنّٰهَا : اور اسے زینت دی لِلنّٰظِرِيْنَ : دیکھنے والوں کے لیے
اور ہم ہی نے آسمان میں برج بنائے اور دیکھنے والوں کیلئے اس کو سجا دیا۔
16۔” ولقد جعلنا فی السماء بروجا ً “ بروج سے مراد بڑے بڑے ستارے ہیں ۔ یہ ظہور سے مآخوذ ہے جیسا کہ کہا جاتا ہے ” تبرجت المراء “ عورت نمودار ہوگی ۔ بروج سے منازل ہیں جہاں پر سورج چاند ستارے گردش کرتے ہیں ۔ یہ بارہ برج ہیں۔ حمل ، ثور ، جوزا ، سرطان ، اسد ، سنبلہ ، میزان ، عقرب ، قوس ، جدی ، دلو ، حوت ۔ ابن عطیہ کا قول ہے کہ بروج آسمان کے اندر بڑے بڑے محلات ہیں ۔ ” وزیناھا “ آسمان کو سورج ، چاند ، ستاروں کے ساتھ مزین کیا ۔ ” للناظرین “۔
Top