Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 13
لَا یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ قَدْ خَلَتْ سُنَّةُ الْاَوَّلِیْنَ
لَا يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان نہیں لائیں گے بِهٖ : اس پر وَقَدْ خَلَتْ : اور پڑچکی ہے سُنَّةُ : رسم۔ روش الْاَوَّلِيْنَ : پہلے
سو وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور پہلوں کی روش بھی یہی رہی ہے۔
13۔” لا یومنون بہ “ یہ ایمان نہیں لائیں گے محمد ﷺ پر اور نہ ہی قرآن پر ۔ ” وقد خلت “ اس سے ما قبل گزر چکی ہیں ۔ ” سنۃ الاولین “ اللہ تعالیٰ نے ما قبل امتوں کو انبیاء کے جھٹلانے کے بسبب ہلاک کیا ۔ اس کے ذریعے اہل مکہ کو ڈرانا مقصود ہے ( کہ اگر تم نے بھی اپنے نبی کو جھٹلایا تو تمہیں بھی ما قبل امتوں کی طرح ہلاک کر دیاجائے گا)
Top