Tafseer-e-Baghwi - Al-Hijr : 12
كَذٰلِكَ نَسْلُكُهٗ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَۙ
كَذٰلِكَ : اسی طرح نَسْلُكُهٗ : ہم اسے ڈال دیتے ہیں فِيْ : میں قُلُوْبِ : دل (جمع) الْمُجْرِمِيْنَ : مجرموں
اسی طرح ہم اس (تکذیب وضلال) کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کردیتے ہیں۔
12۔” کذک نسلکۃ “ جس طرح گزشتہ کافر امتوں کے دلوں میں ہم نے تکذیب اور استہزاء کو داخل کردیا تھا اسی طرح مکہ کے ان مشرکوں کے دلوں میں بھی ہم کفر اور استہزاء کو داخل کرتے ہیں ۔ ” فی قلوب المجرمین “ اس سے مشرکین مکہ مراد ہیں ۔ اس آیت میں فرقہ قدریہ کی تردید ہے کیونکہ ان کے نزدیک بندہ اپنے افعال کا خود خالق ہے۔
Top