Ashraf-ul-Hawashi - Az-Zumar : 15
وَ قَدْ خَلَقَكُمْ اَطْوَارًا
وَقَدْ خَلَقَكُمْ : اور تحقیق اس نے پیدا کیا تم کو اَطْوَارًا : طرح طرح سے
تم کو (اختیار ہے) اس کے سوا جس کو چاہو پوجو12 (اے پیغمبر) کہہ دے (دنیا کا ٹوٹا کوئی چیز نہیں دراصل ٹوٹا اٹھانیوالا وہی لوگ ہیں جو قیامت کے دن اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو ہار بیٹھیں گے13 (دوزخ میں ڈلوائیں گے) سن لو یہی تو کھلا نقصان ہے14
12 یعنی اگر میرے سمجھانے کے باوجود تم ان جھوٹے معبودوں کی بندگی کرتے رہنے پر مصرہوتو کرتے رہو لیکن بھگتنے کے لئے بھی تیار رہو۔ تمہارے انجام کی کوئی ذمہ داری مجھ پر نہیں ہے۔13 یعنی دوزخ میں گریں گے۔14 جس سے بڑھ کر کوئی خسارہ نہیں اس لئے کہ وہ ایسا خسارہ ہے جس کی تلافی کسی طرح ممکن نہ ہوگی۔
Top