Anwar-ul-Bayan - Al-Furqaan : 9
اُنْظُرْ كَیْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَبِیْلًا۠   ۧ
اُنْظُرْ : دیکھو كَيْفَ : کیسی ضَرَبُوْا : انہوں نے بیان کیں لَكَ : تمہارے لیے الْاَمْثَالَ : مثالیں (باتیں) فَضَلُّوْا : سو وہ بہک گئے فَلَا : لہٰذا نہ يَسْتَطِيْعُوْنَ : پاسکتے ہیں سَبِيْلًا : کوئی راستہ
(اے پیغمبر ﷺ دیکھو تو یہ تمہارے بارے میں کس کس طرح باتیں کرتے ہیں سو گمراہ ہوگئے اور راستہ نہیں پاسکتے
(15:9) ضربوا لک الامثال۔ تمہارے لئے طرح طرح کی مثالیں بیان کرتے ہیں۔ فضلوا۔تفسیریہ ہے۔ لا یستطیعون مضارع نفی جمع مذکر غائب وہ استطاعت نہیں رکھتے وہ طاقت یا قدرت نہیں رکھتے ۔ سبیلا۔ ای طریقا الی الحق والصواب پس وہ راہ ہدایت وحق نہ پاسکے۔ خیرا من ذلک۔ اس سے بہتر ۔ خیر کے معنی نیکی و بھلائی۔ نیک کام ہیں۔ لیکن یہاں بمعنی افعل ہے بہتر۔ جنت۔ خیرا کا بدل ہے۔ یجعل مضارع مجزوم ۔ واحد مذکر غائب۔ وہ بنادے۔ وہ دے دے۔ اس کا عطف جعل پر ہے۔ اور جواب شرط میں ہونے کی وجہ سے مجزوم ہے۔ قصورا قصر کی جمع۔ محل۔
Top