Anwar-ul-Bayan - Al-Furqaan : 26
اَلْمُلْكُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ لِلرَّحْمٰنِ١ؕ وَ كَانَ یَوْمًا عَلَى الْكٰفِرِیْنَ عَسِیْرًا
اَلْمُلْكُ : بادشاہت يَوْمَئِذِ : اس دن الْحَقُّ : سچی لِلرَّحْمٰنِ : رحمن کے لیے وَكَانَ : اور ہے۔ ہوگا يَوْمًا : وہ دن عَلَي الْكٰفِرِيْنَ : کافروں پر عَسِيْرًا : سخت
اس دن سچی بادشاہی خدا ہی کی ہوگی اور وہ دن کافروں پر (سخت) مشکل ہوگا
(25:26) الملک الحق۔ موصوف وصفت دونوں مل کر مبتدا للرحمن خبر۔ یومئذ ظرف زمان متعلق مبتدا الملک یومئذ ن الحق للرحمن۔ اس روز حکومت حقیقی (خدائے ) رحمان ہی کی ہوگی۔ کان یوما۔ ای کان ذلک الیوم یوما۔۔ اور وہ دن کافروں پر بہت سخت ہوگا۔ عسیرا (یسیرا کی ضد) سخت ، مشکل ، بھاری، عسر سے بروزن فعیل صفت مشبہ کا صیغہ ہے۔
Top