Anwar-ul-Bayan - Al-Furqaan : 12
اِذَا رَاَتْهُمْ مِّنْ مَّكَانٍۭ بَعِیْدٍ سَمِعُوْا لَهَا تَغَیُّظًا وَّ زَفِیْرًا
اِذَا : جب رَاَتْهُمْ : وہ دیکھے گی انہیں مِّنْ : سے مَّكَانٍ : جگہ بَعِيْدٍ : دور سَمِعُوْا : وہ سنیں گے لَهَا : اسے تَغَيُّظًا : جوش مارتا وَّزَفِيْرًا : اور چنگھاڑتا
جس وقت وہ ان کو دور سے دیکھے گی (تو غضبناک ہو رہی ہوگی اور یہ) اسکے جوش (غضب) اور چیخنے چلانے کو سنیں گے
(25:12) رأتہم۔ رأت ماضی واحد مؤنث غائب جس کا مرجع سعیرا ہے۔ ہم ضمیر جمع مذکر غائب جس کا مرجع کفار ہیں جن کا اوپر ذکر ہورہا ہے (جب ) وہ دوزخ (کی دہکتی ہوئی) آگ ان کو دیکھے گی۔ تغیظا۔ تفعل کے وزن پر مصدر ہے غصہ کھانا۔ جھنجھلانا۔ اظہار غیظ وغضب ۔ جوش مارنا تنوین تفخیم (شدت و بڑائی کے اظہار) کے لئے ہے۔ زفیرا۔ چلانا۔ چنگھاڑنا۔ بروزن فعیل مصدر ہے۔ یہاں بھی تنوین تفخیم کے لئے ہے۔ سمعوا لھا تغیظا وزفیرا۔ وہ اس کا جوش مارنا اور چنگھاڑنا سنیں گے۔
Top