Anwar-ul-Bayan - Al-Hijr : 46
اُدْخُلُوْهَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیْنَ
اُدْخُلُوْهَا : تم ان میں داخل ہوجاؤ بِسَلٰمٍ : سلامتی کے ساتھ اٰمِنِيْنَ : بےخوف وخطر
(ان سے کہا جائے گا کہ) ان میں سلامتی (اور خاطر جمع) سے داخل ہوجاؤ۔
(15:64) ادخلوھا۔ امر جمع مذکر حاضر۔ ھا ضمیر واحد مؤنث غائب برائے جنت وعیون ہے تم سب داخل ہوجائو اس میں۔ اس سے قبل قیل لہم محذوف ہے۔ کہنے والے فرشتگان ہوں گے جو متقین کو خوش آمدید کہیں گے۔ یا یہ حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی ہوسکتا ہے۔ بسلم۔ سلامتی کے ساتھ۔ سلم یسلم کا مصدر جس کے معنی ہیں عیوب و آفات سے سلامت رہنا۔ ان سے چھٹکارا پانا اور بری ہوجانا۔ امنین ۔ اسم فاعل جمع مذکر امن واحد۔ مطمئن ۔ بےخوف وخطر ۔ بےکھٹک۔ امن میں۔
Top