Anwar-ul-Bayan - Al-Waaqia : 32
وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ
وَّفَاكِهَةٍ : اور پھل كَثِيْرَةٍ : بہت سے
اور کثرت سے میوے ہوں گے
﴿ وَّ فَاكِهَةٍ كَثِيْرَةٍۙ0032 لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ0033﴾ اور اصحاب الیمین خوب زیادہ فوا کہ یعنی میووں میں ہوں گے یہ میوے ہمیشہ رہیں گے کبھی بھی ختم نہ ہوں گے اور کبھی بھی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ جب چاہیں گے کھائیں گے، جتنا چاہیں گے کھائیں گے حدیث شریف میں ہے کہ جنتی آدمی جب بھی جنت میں کوئی پھل توڑے گا اس کی جگہ دوسرا پھل لگ جائے گا۔ (مجمع الزوائد صفحہ 414: ج 10)
Top