Tafseer-e-Majidi - Al-Hijr : 13
اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَؕ
اَفَرَءَيْتُمُ : کیا پھر دیکھا تم نے النَّارَ : آگ کو الَّتِيْ تُوْرُوْنَ : وہ جو تم سلگاتے ہو
پھر کیا تم نے دیکھی وہ آگ جو تم سلگاتے ہو ؟
اَفَرَئَ یْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَ۔۔۔۔۔۔:”اوری یوری“ (افعال) ”النار“ آگ سلگانا۔ یہ چوتھی دلیل ہے جو یہاں اللہ تعالیٰ کی توحید اور قیامت کے حق ہونے کے ثبوت کے لیے لائی گئی ہے۔ (دیکھئے یٰسین : 80)”اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ“ میں خبر پر الف لام سے حصر پیدا ہو رہا ہے ، اس لیے ترجمہ کیا گیا ہے ”یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں“۔
Top