احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 49
وَ اِذْ نَجَّیْنٰكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ یُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَ یَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَكُمْ١ؕ وَ فِیْ ذٰلِكُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِیْمٌ﴿49﴾
- وَاِذْاور جب
- نَجَّيْنَاكُمْہم نے تمہیں رہائی دی
- مِنْسے
- آلِ فِرْعَوْنَآل فرعون
- يَسُوْمُوْنَكُمْوہ تمہیں دکھ دیتے تھے
- سُوْءَبرا
- الْعَذَابِعذاب
- يُذَبِّحُوْنَوہ ذبح کرتے تھے
- اَبْنَآءَكُمْتمہارے بیٹے
- وَيَسْتَحْيُوْنَاور زندہ چھوڑ دیتے تھے
- نِسَآءَكُمْتمہاری عورتیں
- وَفِیْ ذَٰلِكُمْاور اس میں
- بَلَاءٌآزمائش
- مِنْسے
- رَبِّكُمْتمہارا رب
- عَظِیْمٌبڑی
Translation · Ahsan-ul-Bayan
اور جب ہم نے تمہیں فرعونیوں (1) سے نجات دی جو تمہیں بدترین عذاب دیتے تھے جو تمہارے لڑکوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو چھوڑ دیتے تھے، اس نجات دینے میں تمہارے رب کی بڑی مہربانی تھی۔
Tafseer · Ahsan-ul-Bayan
آل فرعون سے مراد صرف فرعون اور اس کے اہل خانہ ہی نہیں بلکہ فرعون کے تمام پیروکار ہیں۔ جیسا کہ آگے (وَاَغْرَقْنَآ اٰلَ فِرْعَوْنَ) 8:54 ہے (ہم نے ال فرعون کو غرق کردیا) یہ غرق ہونے والے فرعون کے گھر کے ہی نہیں تھے اس کے فوجی اور دیگر پیروکار بھی تھے۔ اس کی مزید تفصیل الاحزاب میں انشاء اللہ آئے گی۔