احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 32
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ لَا عِلْمَ لَنَاۤ اِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَكِیْمُ﴿32﴾
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- سُبْحَا نَکَآپ پاک ہیں
- لَا عِلْمَ لَنَاہمیں کوئی علم نہیں
- اِلَّامگر
- مَاجو
- عَلَّمْتَنَاآپ نے ہمیں سکھادیا
- اِنَّکَ اَنْتَبیشک آپ
- الْعَلِیْمُجاننے والے
- الْحَكِیْمُحکمت والے
Translation · Ahsan-ul-Bayan
ان سب نے کہا اے اللہ ! تیری ذات پاک ہے ہمیں تو صرف اتنا ہی علم ہے جتنا تو نے ہمیں سکھا رکھا ہے، پورے علم و حکمت والا تو تو ہی ہے۔