احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 30
وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓئِكَةِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَةً١ؕ قَالُوْۤا اَتَجْعَلُ فِیْهَا مَنْ یُّفْسِدُ فِیْهَا وَ یَسْفِكُ الدِّمَآءَ١ۚ وَ نَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَ نُقَدِّسُ لَكَ١ؕ قَالَ اِنِّیْۤ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿30﴾
- وَاِذْاور جب
- قَالَکہا
- رَبُّکَتمہارے رب نے
- لِلْمَلَائِکَةِفرشتوں سے
- اِنِّیْمیں
- جَاعِلٌبنانے والا ہوں
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- خَلِیْفَةًایک نائب
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- اَتَجْعَلُکیا آپ بنائیں گے
- فِیْهَااس میں
- مَنْ يُفْسِدُجو فساد کرے گا
- فِیْهَااس میں
- وَيَسْفِكُ الدِّمَآءَاور بہائے گا خون
- وَنَحْنُاور ہم
- نُسَبِّحُبےعیب کہتے ہیں
- بِحَمْدِکَآپ کی تعریف کے ساتھ
- وَنُقَدِّسُاور ہم پاکیزگی بیان کرتے ہیں
- لَکَآپ کی
- قَالَاس نے کہا
- اِنِّیْبیشک میں
- اَعْلَمُجانتا ہوں
- مَاجو
- لَا تَعْلَمُوْنَتم نہیں جانتے
30۔ 1 مَلاَئِکَۃُ (فرشتے) فرشتے اللہ کی نوری مخلوق ہیں جن کا مسکن آسمان ہے جو احکامات کے بجا لانے اور اس کی تحمید و تقدیس میں مصروف رہتے ہیں اور اس کے کسی حکم سے سرتابی نہیں کرتے۔
30۔ 2 خَلِیْفَۃُ سے مراد ایسی قوم ہے جو ایک دوسرے کے بعد آئے گی اور یہ کہنا کہ انسان اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کا خلیفہ اور نائب ہے غلط ہے۔
30۔ 3 فرشتوں کا یہ کہنا حسد یا اعتراض کے طور پر نہ تھا بلکہ اس کی حقیقت اور حکمت معلوم کرنے کی غرض سے تھا کہ اے رب اس مخلوق کے پیدا کرنے میں کیا حکمت ہے جب کہ ان میں کچھ ایسے لوگ بھی ہونگے جو فساد پھیلائیں گے اور خون ریزی کریں گے ؟ اگر مقصود یہ ہے کہ تیری عبادت ہو تو اس کام کے لئے ہم تو موجود ہیں ہم سے وہ خطرات بھی نہیں جو نئی مخلوق سے متوقع ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں وہ مصلحت بہتر جانتا ہوں جس کی بنا پر ان ذکر کردہ برائیوں کے باوجود میں اسے پیدا کر رہا ہوں جو تم نہیں جانتے کیونکہ ان میں انبیا، شہدا و صالحین بھی ہونگے۔ (ابن کثیر)