احسن البیان
Ahsan-ul-Bayan · 2. Al-Baqara · Ayah 20
یَكَادُ الْبَرْقُ یَخْطَفُ اَبْصَارَهُمْ١ؕ كُلَّمَاۤ اَضَآءَ لَهُمْ مَّشَوْا فِیْهِ١ۙۗ وَ اِذَاۤ اَظْلَمَ عَلَیْهِمْ قَامُوْا١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَ اَبْصَارِهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠ع﴿20﴾
- يَكَادُقریب ہے
- الْبَرْقُبجلی
- يَخْطَفُاچک لے
- اَبْصَارَھُمْانکی نگاہیں
- كُلَّمَآجب بھی
- اَضَآءَّّوہ چمکی
- لَھُمْان پر
- مَّشَوْاچل پڑے
- فِيْهِاس میں
- وَاِذَآاور جب
- اَظْلَمَاندھیرا ہوا
- عَلَيْهِمْان پر
- قَامُوْاوہ کھڑے ہوئے
- وَلَوْاور اگر
- شَآءَچاہتا
- اللّٰهُاللہ
- لَذَھَبَچھین لیتا
- بِسَمْعِهِمْان کی شنوا ئی
- وَاَبْصَارِهِمْاور ان کی آنکھیں
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- عَلٰيپر
- كُلِّہر
- شَىْءٍچیز
- قَدِيْرٌقادر
1 یہ منافقین کے ایک دوسرے گروہ کا ذکر ہے۔ جس پر کبھی حق واضح ہوتا ہے اور کبھی اس کی بابت وہ شبہ و شک میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ پس ان کے دل میں شک و شبہ اس بارش کی طرح ہے جو اندھیروں شکوک کفر اور نفاق میں اترتی ہے گرج چمک سے ان کے دل ڈر ڈر جاتے ہیں حتٰی کے خوف کے مارے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ٹھونس لیتے ہیں۔ لیکن یہ تدبیریں اور یہ خوف و دہشت انہیں اللہ کی گرفت سے نہیں بچا سکے گا کیونکہ وہ اللہ کے گھیرے سے نہیں نکل سکتے۔ کبھی حق کی کرنیں ان پر پڑتی ہیں تو حق کی طرف جھک پڑتے ہیں لیکن پھر جب اسلام یا مسلمان پر مشکلات کا دور آتا ہے تو پھر حیران و سرگردان کھڑے ہوجاتے ہیں۔ (ابن کثیر) منافقین کا یہ گروہ آخر وقت تک تذبذب اور گومگو کا شکار اور قبول حق (اسلام) سے محروم رہتا ہے۔
2 اس میں اس امر کی تنبیہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو وہ اپنی دی ہوئی صلاحیتوں کو سلب کرلے۔ اس لیے انسانوں کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے گریزاں اور اس کے عذاب اور مواخذے سے کبھی بےخوف نہیں ہونا چاہیے۔