IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 7

  1. لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ١۪ وَ لِلنِّسَآءِ نَصِیْبٌ مِّمَّا تَرَكَ الْوَالِدٰنِ وَ الْاَقْرَبُوْنَ مِمَّا قَلَّ مِنْهُ اَوْ كَثُرَ١ؕ نَصِیْبًا مَّفْرُوْضًا﴿7﴾

    1. لِلرِّجَالِمردوں کے لیے
    2. نَصِيْبٌحصہ
    3. مِّمَّااس سے جو
    4. تَرَكَچھوڑا
    5. الْوَالِدٰنِماں باپ
    6. وَالْاَقْرَبُوْنَاور قرابت دار
    7. وَلِلنِّسَآءِاور عورتوں کے لیے
    8. نَصِيْبٌحصہ
    9. مِّمَّااس سے جو
    10. تَرَكَچھوڑا
    11. الْوَالِدٰنِماں باپ
    12. وَالْاَقْرَبُوْنَاور قرابت دار
    13. مِمَّااس میں سے
    14. قَلَّتھوڑا
    15. مِنْهُاس سے
    16. اَوْ كَثُرَیا زیادہ
    17. نَصِيْبًاحصہ
    18. مَّفْرُوْضًامقرر کیا ہوا
Translation · Aasan Quran
مردوں کے لیے بھی اس مال میں حصہ ہے جو والدین اور قریب ترین رشتہ داروں نے چھوڑا ہو، اور عورتوں کے لیے بھی اس مال میں حصہ ہے جو والدین اور قریب ترین رشتہ داروں نے چھوڑا ہو، چاہے وہ (ترکہ) تھوڑا ہو یا زیادہ، یہ حصہ (اللہ کی طرف سے) مقرر ہے۔ (7)
Tafseer · Aasan Quran

7: جاہلیت کے زمانے میں عورتوں کو میراث میں کوئی حصہ نہیں دیا جاتا تھا، آنحضرت ﷺ کے سامنے ایسے واقعات پیش آئے کہ ایک شخص کا انتقال ہوا اور وہ بیوی اور نابالغ بچے چھوڑ کرگیا اور اس کے سارے ترکے پر اس کے بھائیوں نے قبضہ کرلیا، بیوی کو تو عورت ہونے کی وجہ سے میراث سے محروم رکھا گیا اور بچوں کو نابالغ ہونے کی وجہ سے کچھ نہ دیا گیا، اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی جس میں واضح کردیا گیا کہ عورتوں کو میراث سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، اللہ تعالیٰ نے آگے (آیت 11) سے شروع ہونے والے رکوع میں تمام رشتہ دار مردوں اور عورتوں کے حصے مقرر فرمادئے ہیں۔