آسان قرآن
Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 6
وَ ابْتَلُوا الْیَتٰمٰى حَتّٰۤى اِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ١ۚ فَاِنْ اٰنَسْتُمْ مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوْۤا اِلَیْهِمْ اَمْوَالَهُمْ١ۚ وَ لَا تَاْكُلُوْهَاۤ اِسْرَافًا وَّ بِدَارًا اَنْ یَّكْبَرُوْا١ؕ وَ مَنْ كَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ١ۚ وَ مَنْ كَانَ فَقِیْرًا فَلْیَاْكُلْ بِالْمَعْرُوْفِ١ؕ فَاِذَا دَفَعْتُمْ اِلَیْهِمْ اَمْوَالَهُمْ فَاَشْهِدُوْا عَلَیْهِمْ١ؕ وَ كَفٰى بِاللّٰهِ حَسِیْبًا﴿6﴾
- وَابْتَلُوااور آزماتے رہو
- الْيَتٰمٰىیتیم (جمع)
- حَتّٰىیہانتک کہ
- اِذَاجب
- بَلَغُواوہ پہنچیں
- النِّكَاحَنکاح
- فَاِنْپھر اگر
- اٰنَسْتُمْتم پاؤ
- مِّنْھُمْان میں
- رُشْدًاصلاحیت
- فَادْفَعُوْٓاتو حوالے کردو
- اِلَيْھِمْان کے
- اَمْوَالَھُمْان کے مال
- وَلَااور نہ
- تَاْكُلُوْھَآوہ کھاؤ
- اِسْرَافًاضرورت سے زیادہ
- وَّبِدَارًااور جلدی جلدی
- اَنْکہ
- يَّكْبَرُوْاکہ وہ بڑے ہوجائینگے
- وَمَنْاور جو
- كَانَہو
- غَنِيًّاغنی
- فَلْيَسْتَعْفِفْبچتا رہے
- وَمَنْاور جو
- كَانَہو
- فَقِيْرًاحاجت مند
- فَلْيَاْكُلْتو کھائے
- بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
- فَاِذَاپھر جب
- دَفَعْتُمْحوالے کرو
- اِلَيْھِمْان کے
- اَمْوَالَھُمْان کے مال
- فَاَشْهِدُوْاتو گواہ کرلو
- عَلَيْھِمْان پر
- وَكَفٰىاور کافی
- بِاللّٰهِاللہ
- حَسِيْبًاحساب لینے والا
6: یتیموں کے سرپرست کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے بہت سی خدمات انجام دینی پڑتی ہیں، عام حالات میں جب سرپرست خود کھاتا پیتا شخص ہو اس کے لئے ان خدمات کا کوئی معاوضہ لینا درست نہیں، یہ ایسا ہی ہے جیسے ایک باپ اپنی اولاد کی دیکھ بھال کرتا ہے ؛ لیکن اگر وہ خود تنگدست ہے اور یتیم کی ملکیت میں اچھا خاصا مال ہے تو اس کے لئے جائز ہے کہ وہ اپنا ضروری خرچ بھی یتیم کے مال سے لے لے، مگر پوری احتیاط سے اتنا ہی لے جتنا عرف اور رواج کے مطابق ضروری ہے اس سے زیادہ لینا جائز نہیں ہے۔