آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 285
اٰمَنَ الرَّسُوْلُ بِمَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْهِ مِنْ رَّبِّهٖ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ؕ كُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ مَلٰٓئِكَتِهٖ وَ كُتُبِهٖ وَ رُسُلِهٖ١۫ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْ رُّسُلِهٖ١۫ وَ قَالُوْا سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا١٘ۗ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ﴿285﴾
- اٰمَنَمان لیا
- الرَّسُوْلُرسول
- بِمَآجو کچھ
- اُنْزِلَاترا
- اِلَيْهِاس کی طرف
- مِنْسے
- رَّبِّهٖاس کا رب
- وَالْمُؤْمِنُوْنَاور مومن (جمع)
- كُلٌّسب
- اٰمَنَایمان لائے
- بِاللّٰهِاللہ پر
- وَمَلٰٓئِكَتِهٖاور اس کے فرشتے
- وَكُتُبِهٖاور اس کی کتابیں
- وَرُسُلِهٖاور اس کے رسول
- لَا نُفَرِّقُنہیں ہم فرق کرتے
- بَيْنَدرمیان
- اَحَدٍکسی ایک
- مِّنْ رُّسُلِهٖاس کے رسول کے
- وَقَالُوْااور انہوں نے کہا
- سَمِعْنَاہم نے سنا
- وَاَطَعْنَااور ہم نے اطاعت کی
- غُفْرَانَكَتیری بخشش
- رَبَّنَاہمارے رب
- وَاِلَيْكَاور تیری طرف
- الْمَصِيْرُلوٹ کر جانا
Translation · Aasan Quran
یہ رسول (یعنی حضرت محمد ﷺ اس چیز پر ایمان لائے ہیں جو ان کی طرف ان کے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہے اور (ان کے ساتھ) تمام مسلمان بھی، یہ سب اللہ پر، اس کے فرشتوں پر اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں (وہ کہتے ہیں کہ) ہم اس کے رسولوں کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے (کہ کسی پر ایمان لائیں، کسی پر نہ لائیں) اور وہ یہ کہتے ہیں کہ : ہم نے (اللہ اور رسول کے احکام کو توجہ سے) سن لیا ہے، اور ہم خوشی سے (ان کی) تعمیل کرتے ہیں۔ اے ہمارے پروردگار ہم آپ کی مغفرت کے طلبگار ہیں، اور آپ ہی کی طرف ہمیں لوٹ کرجانا ہے۔