آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 187
اُحِلَّ لَكُمْ لَیْلَةَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰى نِسَآئِكُمْ١ؕ هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَ اَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ١ؕ عَلِمَ اللّٰهُ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَخْتَانُوْنَ اَنْفُسَكُمْ فَتَابَ عَلَیْكُمْ وَ عَفَا عَنْكُمْ١ۚ فَالْئٰنَ بَاشِرُوْهُنَّ وَ ابْتَغُوْا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَكُمْ١۪ وَ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَكُمُ الْخَیْطُ الْاَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الْاَسْوَدِ مِنَ الْفَجْرِ١۪ ثُمَّ اَتِمُّوا الصِّیَامَ اِلَى الَّیْلِ١ۚ وَ لَا تُبَاشِرُوْهُنَّ وَ اَنْتُمْ عٰكِفُوْنَ١ۙ فِی الْمَسٰجِدِ١ؕ تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِ فَلَا تَقْرَبُوْهَا١ؕ كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ اٰیٰتِهٖ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ یَتَّقُوْنَ﴿187﴾
- اُحِلَّجائز کردیا گیا
- لَكُمْتمہارے لیے
- لَيْلَةَرات
- الصِّيَامِروزہ
- الرَّفَثُبےپردہ ہونا
- اِلٰىطرف (سے)
- نِسَآئِكُمْاپنی عورتوں سے بےپردہ ہونا
- ھُنَّوہ
- لِبَاسٌلباس
- لَّكُمْتمہارے لیے
- وَاَنْتُمْاور تم
- لِبَاسٌلباس
- لَّهُنَّان کے لیے
- عَلِمَجان لیا
- اللّٰهُاللہ
- اَنَّكُمْکہ تم
- كُنْتُمْتم تھے
- تَخْتَانُوْنَخیانت کرتے
- اَنْفُسَكُمْاپنے تئیں
- فَتَابَسو معاف کردیا
- عَلَيْكُمْتم کو
- وَعَفَااور در گزر کی
- عَنْكُمْتم سے
- فَالْئٰنَپس اب
- بَاشِرُوْھُنَّان سے ملو
- وَابْتَغُوْااور طلب کرو
- مَا كَتَبَجو لکھ دیا
- اللّٰهُاللہ
- لَكُمْتمہارے لیے
- وَكُلُوْااور کھاؤ
- وَاشْرَبُوْااور پیو
- حَتّٰىیہاں تک کہ
- يَتَبَيَّنَواضح ہوجائے
- لَكُمُتمہارے لیے
- الْخَيْطُدھاری
- الْاَبْيَضُسفید
- مِنَسے
- لْخَيْطِدھاری
- الْاَسْوَدِسیاہ
- مِنَسے
- الْفَجْرِفجر
- ثُمَّپھر
- اَتِمُّواتم پورا کرو
- الصِّيَامَروزہ
- اِلَىتک
- الَّيْلِرات
- وَلَااور نہ
- تُبَاشِرُوْھُنَّان سے ملو
- وَاَنْتُمْجبکہ تم
- عٰكِفُوْنَاعتکاف کرنیوالے
- فِي الْمَسٰجِدِمسجدوں میں
- تِلْكَیہ
- حُدُوْدُحدیں
- اللّٰهِاللہ
- فَلَاپس نہ
- تَقْرَبُوْھَااس کے قریب جاؤ
- كَذٰلِكَاسی طرح
- يُبَيِّنُواضح کرتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- اٰيٰتِهٖاپنے حکم
- لِلنَّاسِلوگوں کے لیے
- لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
- يَتَّقُوْنَپرہیزگار ہوجائیں
118: شروع شروع میں حکم یہ تھا کہ اگر کوئی شخص روزہ افطار کرنے کے بعد ذرا سا بھی سو جائے تو اس کے لئے رات کے وقت بھی نہ کھانا جائز ہوتا تھا نہ جماع کرنا، بعض حضرات سے اس حکم کی خلاف ورزی سرزد ہوئی اور انہوں نے رات کے وقت اپنی بیویوں سے جماع کرلیا، یہ آیت اس خلاف ورزی کی طرف اشارہ کررہی ہے اور ساتھ ہی جن حضرات سے یہ غلطی ہوئی تھی ان کی معافی کا اعلان کرکے آئندہ کے لئے یہ پابندی اٹھارہی ہے۔
119: اس کا مطلب اکثر مفسرین نے یہ بتایا ہے کہ بیوی سے جماع کرنے میں وہ اولاد حاصل کرنے کی نیت رکھنی چاہیے جو اللہ نے تقدیر میں لکھ دی ہے اور بعض حضرات نے یہ مطلب بھی بیان کیا ہے کہ جماع کے دوران وہی لذت طلب کرنی چاہیے جو اللہ نے جائز قرار دی ہے، ناجائز طریقوں مثلاً غیر فطری طریقوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔