آسان قرآن
Aasan Quran · 2. Al-Baqara · Ayah 186
وَ اِذَا سَاَلَكَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌ١ؕ اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِ١ۙ فَلْیَسْتَجِیْبُوْا لِیْ وَ لْیُؤْمِنُوْا بِیْ لَعَلَّهُمْ یَرْشُدُوْنَ﴿186﴾
- وَاِذَااور جب
- سَاَلَكَآپ سے پوچھیں
- عِبَادِيْمیرے بندے
- عَنِّىْمیرے متعلق
- فَاِنِّىْتو میں
- قَرِيْبٌقریب
- اُجِيْبُمیں قبول کرتا ہوں
- دَعْوَةَدعا
- الدَّاعِپکارنے والا
- اِذَاجب
- دَعَانِمجھ سے مانگے
- ۙفَلْيَسْتَجِيْبُوْاپس چاہیے حکم مانیں
- لِيْمیرا
- وَلْيُؤْمِنُوْااور ایمان لائیں
- بِيْمجھ پر
- لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
- يَرْشُدُوْنَوہ ہدایت پائیں
Translation · Aasan Quran
اور (اے پیغمبر) جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں تو (آپ ان سے کہہ دیجیے کہ) میں اتنا قریب ہوں کہ جب کوئی مجھے پکارتا ہے تو میں پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں (117) لہذا وہ بھی میری بات دل سے قبول کریں، اور مجھ پر ایمان لائیں، تاکہ وہ راہ راست پر آجائیں۔
Tafseer · Aasan Quran
117: رمضان کے ذکرکے عین درمیان اس آیت کو لانے کی وجہ شاید یہ ہو کہ پیچھے رمضان کی گنتی پوری کرنے کا جو ذکر آیا تھا اس سے کسی کو خیال ہوسکتا تھا کہ رمضان گزرنے کے بعد شاید اللہ تعالیٰ سے وہ قرب باقی نہ رہے جو اس مبارک مہینے میں حاصل ہوا تھا، اس آیت نے اس خیال کی تردید کرتے ہوئے واضح فرمادیا کہ اللہ تعالیٰ ہر آن اپنے بندوں سے قریب ہے اور ان کی پکار سنتا ہے۔