مشکوٰۃ المصابیح - تسبیح ، تحمید تہلیل اور تکبیر کے ثواب کا بیان - حدیث نمبر 2332
عن جابر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من قال سبحان الله العظيم وبحمده غرست له نخلة في الجنة . رواه الترمذي
تسبیح وتحمید کا ثمرہ
حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس شخص نے سبحان اللہ العظیم وبحمدہ کہا اس کے لئے جنت میں کھجور کا درخت لگا دیا جاتا ہے۔ (ترمذی)

تشریح
کھجور کے درخت کو اس لئے مخصوص کیا گیا ہے کہ نہ صرف یہ کہ کھجور کے درخت سے بہت زیادہ منفعت حاصل ہوتی ہے بلکہ اس کا پھل بھی بہت اچھا اور عمدہ ہوتا ہے۔
Top