مشکوٰۃ المصابیح - تسبیح ، تحمید تہلیل اور تکبیر کے ثواب کا بیان - حدیث نمبر 2333
وعن الزبير قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ما من صباح يصبح العباد فيه إلا مناد ينادي سبحوا الملك القدوس . رواه الترمذي
ہر صبح ایک فرشتہ کی طرف سے تسبیح کی ندائ
حضرت زبیر ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ایسی کوئی صبح نہیں ہوتی کہ جس میں ایک فرشتہ پکارنے والا پکار کر یہ نہ کہتا ہو کہ پاک بادشاہ کو اس کی پاکی کے ساتھ یاد کرو۔ (ترمذی)

تشریح
یعنی روزانہ صبح کے وقت ایک ایک فرشتہ پکار پکار کر انسانوں کو تاکید کرتا ہے کہ وہ یہ کہیں سبحان الملک القدوس یا اس طرح کہیں سبوح قدوس رب الملائکۃ والروح یا اس کے معنی یہ ہیں کہ روزانہ صبح کے وقت ایک فرشتہ لوگوں کو آگاہ کرتا ہے کہ وہ اس بات کا یقین و اعتقاد رکھیں کہ ان کا رب تمام عیوب اور تمام نقائص سے پاک ہے۔
Top