مشکوٰۃ المصابیح - جہاد میں لڑنے کا بیان - حدیث نمبر 3868
وعن أبي أسيد قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم يوم بدر : إذا أكثبوكم فارموهم ولا تسلوا السيوف حتى يغشوكم . رواه أبو داود
دشمن پر اس وقت حملہ کرو جب وہ بالکل قریب آجائے
اور حضرت ابواسید کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے جنگ بدر کے دن (مجاہدین اسلام سے) فرمایا کہ (میدان جنگ میں) جب کفار (یعنی دشمن) تمہارے بالکل قریب آجائیں تو ان پر تیر چلانا اور تلوار اس وقت تک نیام سے نہ کھینچنا جب تک کہ وہ تمہارے بالکل قریب نہ پہنچ جائیں۔ (ابو داؤد)
Top