مشکوٰۃ المصابیح - کتاب و سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان - حدیث نمبر 190
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اﷲُ عَنْھُمَا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم ((اِنَّ اَحَادِیْثَنَا یَنْسَخُ بَعْضُھَا بِعْضًا کَنَسْخِ الْقُرْاٰنْ))
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
اور حضرت عبداللہ ابن عمر ؓ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا ہماری (بعض) احادیث بعض کو اس طرح منسوخ کرتی ہیں جیسا کہ (قرآن کے بعض حصہ کو) قرآن منسوخ کرتا ہے۔
Top