مشکوٰۃ المصابیح - آداب کا بیان - حدیث نمبر 4785
وعنه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال له يا ذا الأذنين . رواه أبو داود والترمذي .
تعریف پر مشتمل خوش طبعی
اور حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ کریم نے ان سے فرمایا اے دو کانوں والے۔ (ابوداؤد، ترمذی)

تشریح
ا نحضرت ﷺ نے حضرت انس ؓ کو دو کانوں والے کے ذریعہ جو مخاطب فرمایا تو اس میں خوش طبعی و ظرافت بھی تھی اور ان کے تئیں اس تعریف و توصیف کا اظہار بھی مقصود تھا کہ تم نہایت فہیم و ذکی ہو اور تم سے جو بات کہی جاتی ہے اس کو تم خوب اچھی طرح سنتے ہو۔
Top