Sunan Ibne-Majah 1946صحیح
دودھ چھوٹنے کے بعد رضاعت نہیں
حدیث نمبر: 1946
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا رَضَاعَ إِلَّا مَا فَتَقَ الْأَمْعَاءَ.
عبداللہ بن زبیر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : رضاعت معتبر نہیں ہے مگر وہ جو آنتوں کو پھاڑ دے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٥٢٨٢، ومصباح الزجاجة : ٦٩١) (صحیح) (سند میں ابن لہیعہ ضعیف ہیں، لیکن حدیث دوسرے طریق سے صحیح ہے، نیز ملاحظہ ہو : الإرواء : ٢١٥٠ )
وضاحت : ١ ؎: یعنی جو کم سنی میں دو برس کے اندر ہو۔
It was narrated from Abdullah bin Zubair that the Messenger of Allah ﷺ said: "There is no breastfeeding except that which fills the stomach." (sahih)