Sunan Ibne-Majah 3198ضعیف
خچر کے گوشت کا بیان
حدیث نمبر: 3198
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ صَالِحِ بْنِ يَحْيَى بْنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِ يكَرِبَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُحُومِ الْخَيْلِ، وَالْبِغَالِ، وَالْحَمِيرِ.
خالد بن ولید (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے گھوڑے، خچر اور گدھے کے گوشت کھانے سے منع فرمایا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الأطعمة ٢٦ (٣٧٩٠) ، سنن النسائی/الذبائح ٣٠ (٤٣٣٦) ، (تحفة الأشراف : ٣٥٠٥) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٨٩، ٩٠) (ضعیف) (بقیہ اور صالح بن یحییٰ اور یحییٰ بن المقدام سب ضعیف ہیں )
وضاحت : ١ ؎: سنن ترمذی میں جابر (رض) سے روایت ہے کہ خیبر کے دن رسول اکرم ﷺ نے گھریلو گدھے اور خچر کے گوشت سے منع فرمایا، معلوم ہوا کہ خچر کا گوشت حرام ہے (ملاحظہ ہو : تحفۃ الاحوذی : ج ٢ ص ٣٤٦ ) ۔
It was narrated that Khalid bin Walid said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade the flesh of horses, mules and donkeys”