Sunan Ibne-Majah 2327صحیح
اہل کتاب سے کیا قسم لی جائے؟
حدیث نمبر: 2327
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا رَجُلًا مِنْ عُلَمَاءِ الْيَهُودِ فَقَالَ: أَنْشُدُكَ بِاللهِ الَّذِي أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى.
براء بن عازب (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک یہودی عالم کو بلایا، اور فرمایا : میں تم کو اس ذات کی قسم دلاتا ہوں جس نے موسیٰ (علیہ السلام) پر تورات اتاری ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الحدود ٦ (١٧٠٠) ، سنن ابی داود/الحدود ٢٦ (٤٤٤٧، ٤٤٤٨) ، (تحفة الأشراف : ١٧٧١) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٢٨٦، ٢٩٠، ٣٠٠) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: ایسا کہنے سے یہودی کے دل پر زیادہ اثر ہوتا ہے، اور نصرانی سے یوں کہیں گے قسم کھا اس اللہ کی جس نے عیسیٰ (علیہ السلام) پر انجیل اتاری۔
It was narrated from Bara’ bin ‘ Azib (RA) that the Messenger of Allah ﷺ called one of the Jewish scholars and said: "Swear by the One Who sent the Torah (Tawrah) down to Musa."