Sunan Ibne-Majah 3943صحیح
رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان کہ میرے بعد کافر نہ ہوجانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں اڑانا شروع کردو
حدیث نمبر: 3943
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: وَيْحَكُمْ أَوْ وَيْلَكُمْ، لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تم پر افسوس ہے ! یا (تمہارے لیے خرابی ہو ! ) تم لوگ میرے بعد کافر نہ ہوجانا کہ ان کی طرح تم میں سے بعض بعض کی گردن مارنے لگے ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/المغازي ٧٧ (٤٤٠٢، ٤٤٠٣) ، الأدب ٩٥ (٦١٦٦) ، الحدود ٩ (٦٧٨٥) ، الدیات ٢ (٦٨٦٨) ، الفتن ٨ (٧٠٧٧) ، صحیح مسلم/الإیمان ٢٩ (٦٦) ، سنن ابی داود/السنة ١٦ (٤٦٨٦) ، سنن النسائی/تحریم الدم ٢٥ (٤١٣٠) ، (تحفة الأشراف : ٧٤١٨) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/٨٥، ٨٧، ١٠٤) (صحیح )
It was narrated from Ibn "Umar that the Messenger of Allah ﷺ said: "Woe to you! Do not turn back into disbelievers after I am gone, striking one anothers necks." (Sahih)