Sunan Ibne-Majah 2532ضعیف
مرد اور اس کی بیوی کو آزاد کرنا ہو تو پہلے مرد کو آزاد کرے
حدیث نمبر: 2532
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، وَإِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَوْهَبٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْعَائِشَةَ، أَنَّهَا كَانَ لَهَا غُلَامٌ وَجَارِيَةٌ زَوْجٌ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُعْتِقَهُمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ أَعْتَقْتِهِمَا فَابْدَئِي بِالرَّجُلِ قَبْلَ الْمَرْأَةِ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک غلام اور ایک لونڈی میاں بیوی تھے، انہوں نے کہا : اللہ کے رسول ! میں ان دونوں کو آزاد کرنا چاہتی ہوں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اگر تم ان دونوں کو آزاد کرنا چاہتی ہو تو عورت سے پہلے مرد کو آزاد کرو ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/الطلاق ٢ (٢٢٣٧) ، سنن النسائی/الطلاق ٢٨ (٣٤٧٦) ، (تحفة الأشراف : ١٧٥٣٤) (ضعیف) (سند میں اسحاق بن منصور اور عبید اللہ بن عبد الرحمن بن موھب دونوں ضعیف ہیں )
It was narrated that Aisha (RA) had a male slave and a female slave who were married. She said: "O Messenger of Allah, I want to free them both." The Messenger of Allah ﷺ said: "If you free them, then start with the man before the woman."