Sunan Ibne-Majah 2514ضعیف
مدبر کا بیان
حدیث نمبر: 2514
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ظَبْيَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْمُدَبَّرُ مِنَ الثُّلُثِ، قَالَ ابْن مَاجَةَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ يَعْنِي: ابْنَ أَبِي شَيْبَةَ يَقُولُ: هَذَا خَطَأٌ، يَعْنِي: حَدِيثَ: الْمُدَبَّرُ مِنَ الثُّلُثِ، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ: لَيْسَ لَهُ أَصْلٌ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : مدبر غلام میت کے تہائی مال میں سے شمار ہوگا ۔ ابن ماجہ کہتے ہیں : میں نے عثمان یعنی ابن ابی شیبہ کو کہتے سنا کہ یہ روایت یعنی المدبر من الثلث کی حدیث صحیح نہیں ہے۔ ابوعبداللہ ابن ماجہ کہتے ہیں : اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٨٠٦٥، ومصباح الزجاجة : ٨٩٠) (موضوع) (علی بن ظبیان کی ابن معین وغیرہ نے تکذیب کی ہے )
It was narrated from Ibn Umar that the prophet said: "The Mudabbar is part of the one third of the estate”.