Sunan Ibne-Majah 2513صحیح
مدبر کا بیان
حدیث نمبر: 2513
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: دَبَّرَ رَجُلٌ مِنَّا غُلَامًا وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ، فَبَاعَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاشْتَرَاهُ ابْنُ النَّحَّامِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَدِيٍّ.
جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص نے غلام کو مدبر بنادیا، اس کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی مال نہ تھا تو نبی اکرم ﷺ نے اسے بیچ دیا، اور قبیلہ بنی عدی کے شخص ابن نحام نے اسے خریدا۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/البیوع ١١٠ (٢٢٣١) ، صحیح مسلم/الزکاة ١٣ (٩٩٧) ، سنن الترمذی/البیوع ١١ (١٢١٩) ، (تحفة الأشراف : ٢٥٢٦) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/٣٠٨) (صحیح )
It was narrated that Jabir bin Abdullah (RA) said: “ A man among us promised freedom to a slave after his death, and he did not have any property other than him (this slave). So the Prophet ﷺ sold him, and Ibn (Nahham), a man from Banu Adi, bought him”