Sunan Ibne-Majah 27صحیح
حدیث میں احتیاط اور محافظت کے بیان میں
حدیث نمبر: 27
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: إِنَّمَا كُنَّا نَحْفَظُ الْحَدِيثَ، وَالْحَدِيثُ يُحْفَظُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَّا إِذَا رَكِبْتُمُ الصَّعْبَ وَالذَّلُولَ فَهَيْهَاتَ.
طاؤس کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عباس (رض) کو کہتے سنا : ہم تو بس حدیثیں یاد کرتے تھے اور حدیث رسول تو یاد کی ہی جاتی ہے، لیکن جب تم مشکل اور آسان راستوں پر چلنے لگے تو ہم نے دوری اختیار کرلی ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/المقدمة ٤ (٢٠) ، (تحفة الأشراف : ٥٧١٧) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: یہ کنایہ ہے افراط و تفریط سے، یعنی جب تم نقل میں افراط و تفریط سے کام لینے لگے اور احتیاط کا دامن چھوڑ دیا، تو ہم نے بھی احتیاط کی روش اختیار کی۔
It was narrated from Ibn Tâwus that his father said: “I heard Ibn ‘Abbás saying: ‘We used to memorize Ahddith, and Ahadith were memorized from the Messenger of Allah ﷺ (S.A.W.W) But if you go to the extremes of either exaggeration or negligence (in narrating Ahadith), there is no way we can trust your Ahâdith.” (Sahih)