Sunan Ibne-Majah 1762صحیح
خا وند کی اجازت کے بغیر بیوی کا روزہ رکھنا
حدیث نمبر: 1762
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النِّسَاءَ أَنْ يَصُمْنَ إِلَّا بِإِذْنِ أَزْوَاجِهِنَّ .
ابو سعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے عورتوں کو منع فرمایا کہ وہ اپنے شوہروں کی اجازت کے بغیر (نفلی) روزہ رکھیں۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ : (تحفة الأشراف : ٤٠٢٠، ومصباح الزجاجة : ٦٣٣) ، وقد أخرجہ : سنن ابی داود/الصوم ٧٤ (٢٤٥٩) ، مسند احمد (٣/٨٠، ٨٤) ، سنن الدارمی/الصوم ٢٠ (١٧٦٠) (صحیح )
It was narrated that Abu Saeed said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade women from fasting without the permission of their husbands." (Daif)